رمضان المبارک کے دوران اپنی صحت کا خیال کیسے رکھیں؟

جمعرات 7 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہونے میں اب چند دن ہی باقی ہیں۔ روزہ اور عبادت کے ساتھ اپنی صحت کا خیال رکھنا بھی بے حد ضروری ہے۔ رمضان المبارک کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کا مکان ہے جو جسم میں پانی کی کمی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران متوازن غذا کا انتخاب کرکے آپ خود کو پانی کی کمی اور صحت کے دیگر مسائل سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

پھلوں اور سبزیوں کا استعمال

رمضان المبارک کے دوران متوازن غذا کا استعمال کرنا چاہیے جس میں پھل، سبزیاں، دالیں اور پروٹین والی غذائیں شامل ہیں۔ یہ غذائیں آپ کو روزے کی حالت میں توانا رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ اپنے کھانے میں صحت بخش اجزا کو شامل کرکے آپ روزوں میں اپنی صحت کو برقرار اور موڈ کو خوشگوار رکھ سکتے ہیں۔ افطار سے سحری کے دوران پانی زیادہ پئیں۔ جسم میں توانائی برقرار رکھنے کے لیے گری دار میوے، پھل، سبزیاں، دودھ اور پروٹین والی غذاؤں کا بھی استعمال کریں۔

پانی کی کمی کو کیسے پورا کریں؟

روزوں میں خصوصاً جب دن بھی گرم ہوں، جسم میں پانی کی کمی کا خدشہ رہتا ہے جس سے صحت کے کئی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ان مسائل سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ نمکین، مصالحے دار کھانے اور تلی ہوئی اشیا کا کم سے کم استعمال کیا جائے۔ ایسے مشروبات کا استعمال کرنا چاہیے جن میں کیفین کی مقدار زیادہ نہ ہو کیونکہ کیفین پانی کی کمی کا سبب بنتی ہے۔ کوشش کریں کہ افطار کا آغاز پانی سے کریں۔ اگر پسینہ زیادہ آئے تو زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔

کیلوریز کو کیسے کنٹرول کریں؟

رمضان المبارک کے دوران زیادہ کیلوریز والی غذائیں استعمال کرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اسی لیے روزہ دار کو چاہیے کہ وہ میٹھے مشروبات اور زیادہ کیلوریز والی اشیا نہ کھائے۔ علاوہ ازیں، سحر و افطار میں زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔ اگر آپ کو اپنے سیر ہونے کا اندازہ نہیں ہو پاتا تو آپ کو چاہیے کہ کھانا 20 منٹ میں اور اچھی طرح چبا کر کھائیں۔ اس عادت کو اپنانے سے آپ کئی گھنٹے تک خود کو توانا رکھ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت