دھرم شالہ ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، ایشون کا 100 واں ٹیسٹ

جمعرات 7 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 05 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا 5 واں  ٹیسٹ میچ دھرم شالہ میں شروع ہو چکا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلت بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا یہ آخری ٹیسٹ میچ ہے۔

اس ٹیسٹ میچ کی خاص بات بھارتی اسپنر روی ایشون کا 100 واں ٹیسٹ ہے وہ بھارت کی جانب سے 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 14 ویں کھلاڑی ہیں۔ ان سے قبل سچن ٹنڈولکر، راہول ڈیوڈ، وی وی ایس لکشمن، انیل کمبلے، کپل دیو، سنیل گواسکر، دیلیپ وینگ سرکار، سورو گنگولی، ویرات کوہلی، اشانت شرما، ہربھجن سنگھ اور چوتیشور پجارا یہ کارنامی سرانجام دے چکے ہیں۔

دھرم شالہ میں میچ شروع ہونے سے قبل ہیڈ کوچ راہول ڈراوڈ کی جانب سے ایشون کو خصوصی ٹیسٹ کیپ دی گئی، اس موقع پر ان کی بیوی اور بیٹی بھی موجود تھیں۔

ایشون نے اپنے ٹیسٹ کیرئر کا آغاز2011 میں کیا تھا انہوں نے اب تک 99 ٹیسٹ میچوں میں 507 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ ایک روزہ میچز میں 156 اور ٹی 20 میں 72 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ مایہ ناز بھارتی آف اسپنر نے انیل کمبلے کا بھارت کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔

بھارت کی پلیئنگ الیون

بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں یشسوی جیسوال، شمبن گل، دیو دت پڈیکال، راویندرا جدیجا، سرفراز خان، دھرو جُریل (وکٹ کیپر)، روی ایشون، کلدیپ یادیو، محمد سراج اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔

انگلینڈ کی پلیئنگ الیون

انگلش ٹیم کی قیادت بین اسٹولس کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں زاک کرالی، بین ڈکٹ، ولی پوپ، جوئے روٹ، جونی بیئرسٹو، بین فوکس (وکٹ کیپر)، ٹام ہارٹلی، مارک ووڈ، شعیب بشیر اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سیریز میں میزبان بھارت کو 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp