گزشتہ روز پنجاب کی 18رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس میں ارکان سے حلف لیا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری میں موجود تھیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی ٹیم میں کئی بہت قابل اور نوجوان لوگ رکھے ہیں، بیرون ممالک سے تعلیم یافتہ اور تجربہ کار لوگوں کو پنجاب کابینہ کاحصہ بنایا ہے اور ان سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نو منتخب کابینہ کے ارکان کی تصاویر کے ساتھ ان کی تعلیمی قابلیت شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری کابینہ ہے لیکن صارفین کی جانب سے ان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ مریم نواز کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں املا کی غلطیاں ہیں۔
My cabinet 🇵🇰 pic.twitter.com/EWRXkMv3RD
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 6, 2024
صارفین کا کہنا تھا کہ مریم نواز نئے الفاظ ایجاد کر کے پنجاب کو لیڈ کر رہی ہیں وہیں کئی صارفین نے عمران خان کو بھی یاد کیا اور کہا کہ عمران خان مسلم لیگ ن کے بارے میں بالکل ٹھیک کہتے تھے کہ یہ پڑھے لکھے نہیں ہیں۔
اسامہ فاروق نے لکھا کہ وزیر خوراک بلال یاسین کی ڈگری گریجویشن نہیں ’گریجوکیشن‘ ہے، انہوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان ان کے بارے میں بالکل درست کہتے تھے کہ ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں ہیں اور دوسرا کوشش بھی نہیں کرتے۔
Bilal yasin ny jo degree ki us ka name Graducation hai 🤣😂🤣😂 check.. Imran khan sahi kehta tha aik to ya log Parhy likhy nhi dosra koshish bi nhi krty 😂🤣 pic.twitter.com/OZWyApCGQb
— Usama Farooq (@UsamaF_Official) March 6, 2024
رضوان نامی صارف لکھتے ہیں کہ اسپیلنگ چیک کی کمی اور پھر پڑھے بغیر پوسٹ کرنا صرف ان کی اہلیت کو ظاہر کرتا ہے
The lack of spell-check and posting it without even reading it once just shows the competence https://t.co/eFoZnH2BuR
— Rizwan (@Rizwow) March 7, 2024
ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ مجھے بھی یہ والی ڈگری حاصل کرنی ہے۔
Mereko yeh wali graducation degree obtaind kerni https://t.co/DDSKw6V208 pic.twitter.com/f4nMDguZgl
— ɯɐǝɹᗡ (@burrrgergirl) March 7, 2024
احمد عمران نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صاحبہ! براہ مہربانی اسپیلنگ کی غلطیاں درست کروا دیں، یہ کاپی پیسٹ نہیں چلے گا۔ آپ وزیراعلیٰ ہیں انگریزی پر بھی توجہ دیں۔
Madam Chief Minister kindly en cheezo ke correction karwa de..
1. Graducation nahi Graduation
2. Obtaind nahi Obtained
3. Asistant nahi Assistant
4. Administratin nahi Administration
Ye Policy Statement he Copy Paste nahi chali ge.. CM ke seat he English par tawaju de 🤦🤦 https://t.co/k4ebBhfnXj— 𝐀𝐡𝐦𝐞𝐝 𝐈𝐦𝐫𝐚𝐧 (@Charsadda01) March 6, 2024
واضح رہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی صوبائی کابینہ کے حجم میں اضافہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے جس میں 8 سے10 صوبائی وزیر کابینہ میں شامل ہو سکتے ہیں، اہم وزارتوں کے قلم دان وزراء کو سونپنے تک وزیراعلیٰ مریم نواز کے پاس ہی رہیں گے۔