وزیراعظم شہباز شریف کون سا وی پی این استعمال کرتے ہیں؟

جمعرات 7 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے صارفین ایکس (سابقہ ٹوئٹر) تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے جس کی وجہ سے ’وی پی این‘ کا استعمال کافی بڑھ گیا ہے۔ یہ بندش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صارفین عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کو سامنے لا رہے تھے۔

اب جبکہ پاکستان میں وی پی این کے بغیر ایکس کا استعمال ممکن نہیں ہے تو صارفین وزیراعظم شہباز شریف سے سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ آخر وہ معلومات کے حصول کے لیے کون سا وی پی این استعمال کرتے ہیں؟

ایک صارف نے صحافی بشیر چوہدری کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پر کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 15 فروری کے بعد نہ تو کوئی ٹوئٹ کی اور نہ ہی شیئر کی۔

فاروق عامر نے لکھا کہ جو وی پی این آپ استعمال کر رہے ہیں وہی کریں کیونکہ لالچ بری بلا ہے۔

ایک صارف نے ان پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سپر کمپنی فارم 47 لمیٹڈ کا وی پی این استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں پاکستان بھر میں کئی مرتبہ انٹرنیٹ سروسز سمیت سوشل میڈیا سائٹس ڈاؤن ہو چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp