دُنیا کے سب سے چھوٹے قد والے ڈاکٹر گنیش کا خواب کیسے پورا ہوا؟

جمعرات 7 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈاکٹر گنیش برئیا ایک ’ایم بی بی ایس‘ بھارتی ڈاکٹر ہیں جو اپنے چھوٹے قد کے باوجود اپنے ڈاکٹر بننے کے خواب کو پورا کرنے کی وجہ سے ملک بھر کی شہ سرخیوں میں ہیں۔

3  فٹ لمبا قد رکھنے والے ڈاکٹر  گنیش برئیا کو ابتدائی طور پر میڈیکل کونسل آف انڈیا نے ان کے چھوٹے قد کی وجہ سے بیچلر آف میڈیسن، بیچلر آف سرجری (ایم بی بی ایس) کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے نااہل قرار دے دیا لیکن ان کے عزم نے انہیں ہمت ہارنے نہیں دی اور وہ پر حوصلہ رہے۔

ایک انٹرویو میں گنیش برئیا نے کہا کہ ‘جب میں نے 12 ویں کلاس پاس کی اور ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے کے لیے این ای ای ٹی کا امتحان پاس کیا اور داخلے کے لیے فارم بھرا تو میڈیکل کونسل آف انڈیا کمیٹی نے میرے قد کی وجہ سے میرے داخلہ فارمز مسترد کر دیے۔

ڈاکٹر گنیش برئیا کا کہنا ہے کہ  کونسل کا یہ کہنا تھا کہ میں اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے اسپتال میں کسی بھی ہنگامی صورت حال کو سنبھالنے کے قابل نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کونسل کے انکار کے بعد میں نے اپنے اسکول پرنسپل کے ساتھ مل کر ضلع کلکٹر اور ریاستی وزیر تعلیم سے مدد مانگی۔ جہاں سے انہوں نے گجرات ہائی کورٹ سے رجوع کیا لیکن وہ وہاں بھی یہ مقدمہ ہار گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ’ میرے ساتھ 2 دیگر امیدوار بھی تھے جو معذور تھے۔ جب ہم ہائی کورٹ میں کیس ہار گئے تو پھر ہم نے ہمت نہیں ہاری اور ہم نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔

گنیش برئیا نے 2018 میں سپریم کورٹ میں مقدمہ جیت لیا اور آخر کار 2019 میں ’ایم بی بی ایس‘  میں داخلہ مل گیا۔ایم بی بی ایس  کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد، گنیش برئیا کا کہنا ہے کہ اس نے بھاؤنگر کے سر ٹی اسپتال میں انٹرن شپ حاصل کر لی اور پریکٹس شروع کر دی۔

گنیش برئیا کا کہنا ہے کہ اس کا چھوٹا قد آج بھی اس کے کام کے آڑے آتا ہے کیوں کہ مریض جب بھی انہیں دیکھتے ہیں تو پہلے انہیں میرے ڈاکٹر ہونے پر یقین نہیں آتا یا پھر وہ مجھے چھوٹا بچہ تصور کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مریض میرے قد کا اندازہ لگاتے ہیں لیکن بعد میں جب انہیں یقین ہو جاتا ہے تو وہ انہیں اپنے معالج کے طور پر تسلیم کر لیتے ہیں۔

گنیش برئیا نے ایک سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ ’جب بھی مریض مجھے دیکھتے ہیں تو وہ پہلے تھوڑا حیران ہوتے ہیں لیکن پھر وہ اس بات کو قبول کر لیتے ہیں کہ حقیقت میں ، میں ایک ڈاکٹر ہی ہوں، مریض ابتدائی طور پر جس طرح کا بھی روّیہ اپناتے ہیں، میں اسے قبول کر لیتا ہوں لیکن پھر جلد ہی وہ میرے ساتھ خوشگوار اور مثبت سلوک کرتے ہیں جس پر میں بھی خوش ہو جاتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع، بات چیت میں ناکامی کھلی جنگ تصور ہوگی، خواجہ آصف

امریکا نے منشیات فروشوں کی معاونت کا الزام لگا کر کولمبیا کے صدر اور اہل خانہ پر پابندی لگا دی

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار

پاک فوج پوری قوم کے تعاون سے ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویڈیو

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے