ملکی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں، آرمی چیف

ہفتہ 9 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی حمایت سے اپنے مادر وطن کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

مزید پڑھیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے رحیم یار خان کے قریب فیلڈ مشقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پورا دن جوانوں کے ساتھ گزارا، اس دوران انہوں نے ٹینک، انفنٹری، آرٹلری ایئر ڈیفنس اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا مشاہدہ کیا۔

کور کمانڈر کراچی اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ’شمشیرِ صحرا‘ مشقوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے تربیتی معیارات، آپریشنل تیاریوں اور تمام رینک کے اعلیٰ حوصلے کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد پیشہ ورانہ صلاحیت میں اضافہ اور مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجوں سے نمٹنے کی تیاری ہے۔ مشق میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا، جبکہ الیکٹرانک وار فیئر کی صلاحیتوں اور معلوماتی آپریشنز کو بھی شامل کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل