پشاور: بورڑ بازار کے قریب دھماکے میں دونوں ہلاک اور زخمی شخص دہشتگرد تھے، پولیس

اتوار 10 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کے بورڑ بازار کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں 2 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس نے دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار کر لی۔ پولیس کے مطابق واقعے میں کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا، ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشتگرد ہیں جن کی شناخت ہوچکی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی دہشتگردوں کا تعلق پشاور سے ہے، یہ دہشتگرد سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے، دہشتگردوں سے موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا جس کی حالت بھی تشویش ناک ہے، تمام لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ ابتدائی معلومات میں دھماکا خودکش معلوم ہوتا ہے، اطلاع ملتے ہی ٹیموں کو جائے وقوعہ پہنچنے کی ہدایت کردی تھی، تاہم ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں،  علاقے کو گھیرے میں لے کر تمام تر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق مبینہ طور پر موٹرسائیکل میں بارودی مواد نصب تھا۔ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پہنچ گئے تھے۔ تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا ہے، جو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا تھا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ اس دھماکے میں ملزمان کا ٹارگٹ کیا تھا اس حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل 10 فروری کو جنوبی وزیرستان میں قومی اسمبلی کے نو منتخب رکن زبیر وزیر کے گھر کے باہر دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ ٹارگٹ نومنتخب ایم این اے زبیر وزیر نہیں تھا، ہدایت اللہ نامی شخص کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جو جاں بحق ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ زبیر وزیر این اے 42 جنوبی وزیرستان سے آزاد حیثیت میں الیکشن جیتے، نومنتخب ممبر اسمبلی نے 20 ہزار سے زیادہ ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟