امریکی صدر جو بائیڈن کی گفتگو مائیک پرآگئی، نیتن یاہو سے سخت مایوس دکھائی دیے

اتوار 10 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر جو بائیڈن مائیک کا مائیک کھلا رہ جانے پر ان کی آڈیو لیک ہوگئی، جس میں وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے سخت مایوس دکھائی دیے۔ کانگریس سے خطاب کے بعد ساتھی سیاستدانوں سے ملاقات کے دوران غلطی سے کھلے مائیک کے سامنے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ بڑھتی ہوئی مایوسی کا اظہار کر بیٹھے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے بے دیہانی میں مائیک پر یہ کہہ دیا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے کہا ہے کہ بس اب دوٹوک بات چیت کی ضرورت ہے، امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم سے غزہ کے لیے خصوصی امداد کے حوالے سے کہی تھی۔

امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب وہ جمعرات کے روز کانگریس سے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے بعد ڈیموکریٹ پارٹی کے سینیٹر مائیکل بینیٹ سے گفتگو کر رہے تھے کہ ان کا مائیک کھلا ہوا تھا۔

سینیٹر بینیٹ نے صدر جوبائیڈن کو ان کی تقریر پر مبارکباد دی اور زور دیا کہ وہ فلسطین اورغزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی خدشات کے بارے میں نیتن یاہو پر دباؤ ڈالتے رہیں، اور وہاں امدادی سامان پہنچانے کا بندوبست کریں۔

اس دوران صدر جو بائیڈن نے نیتن یاہو کو کسی اور نام (بی بی) سے پکارتے ہوئے، جو ان کی عرفیت بھی کہلائی جاتی ہے، جواب دیا کہ میں نے ان سے کہا کہ نیتن یاہو یہ بات دہرائیں نہیں، آپ کو اور مجھے دوٹوک گفتگو کرنی چاہیے اور غزہ کے حوالے سے ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔

امریکی صدر جب یہ گفتگو کررہے تھے عین اس وقت ہی ایک معاون نے خاموشی سے صدر کے کان میں سرگوشی کی، اور بتایا کہ اس وقت ان کا مائیکروفون آن ہے۔ جس پر جوبائیڈن بولے کہ کیا میں یہاں ایک کھلےمائیک پر ہوں، اچھا یہ تو اچھی بات ہے.

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp