ٹیکنالوجی کی دُنیا کے ارب پتی مانے جانے والے ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ طویل دورانیے کی ویڈیوز جلد ہی اسمارٹ ٹیلی ویژن پر دستیاب ہوں گی۔
یہ اعلان فارچیون میگزین کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سوشل نیٹ ورک ’ ایکس‘ اگلے ہفتے ایمیزون اور سام سنگ کے صارفین کے لیے ایک ٹی وی ایپ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
سوشل پلیٹ فارم ’ ایکس‘ نے پہلے ہی گزشتہ اکتوبر میں کچھ صارفین کے لیے ویڈیو اور آڈیو کالنگ کا ابتدائی ورژن متعارف کرایا تھا، جو ایلون مسک کے منصوبوں کا حصہ ہے جو اسے پیغام رسانی سے لے کر مسلسل ادائیگیوں جیسی خدمات پیش کرنے والی سپر ایپ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔
مسک نے ایکس پر ایک صارف کی اس پوسٹ کے مختصر جواب میں کہا کہ پلیٹ فارم کی طویل دورانیے کی ویڈیوز براہ راست اسمارٹ ٹی وی پر دیکھی جاسکتی ہیں۔
You can soon watch your favorite 𝕏 long form videos directly on your SmartTVs. pic.twitter.com/MlXpjPN9ed
— DogeDesigner (@cb_doge) March 9, 2024
اس سے قبل فارچیون نے کہا تھا کہ یہ ایپ گوگل کی جانب سے یوٹیوب ٹی وی ایپ سے ملتی جلتی ہو سکتی ہے۔ اس نے ایک نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایلون مسک یوٹیوب کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
پلیٹ فارم، جو 2022 میں ایلون مسک کی جانب سے خریدے جانے کے بعد سے اشتہارات کے تنازع کو ختم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے، نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ یہ اشتہار دہندگان کو مخصوص انٹرنیٹ مواد تخلیق کرنے والوں کے ساتھ ویڈیو اشتہارات چلانے کے قابل بنائے گا۔
Coming soon https://t.co/JlnlSL7eS9
— Elon Musk (@elonmusk) March 9, 2024
مسک اس سے قبل ایکس کو سپر ایپ کے طور پر تیار کرنے کے منصوبوں کا اشتراک کر چکے ہیں جس میں میسجنگ سے لے کر پیئر ٹو پیئر ادائیگی تک مختلف خدمات شامل ہیں۔