پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

اتوار 10 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 166 رنز بنائے تھے، جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی  ٹیم نے 20ویں اوور کی آخری گیند پر چھکا مار کر ہدف حاصل کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج کی جیت کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گئی جبکہ کراچی کی ٹیم اس دوڑ سے باہر ہو گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان سنسنی خیز میچ ہوا۔ گلیڈی ایٹرز کو میچ جیتنے کے لیے آخری بال پر 4 رنز درکار تھے، تاہم وسیم جونیئر نے چھکا مار کر ٹیم کو میچ جتواتے ہوئے اگلے مرحلے کا ٹکٹ بھی دلوا دیا۔

لاہور قلندرز کی بیٹنگ

لاہور قلندرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 166 رنز بنائے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 59 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان نے 25 رنز بنائے، مرزا بیگ12 جبکہ شائے ہوپ 5 رنز اسکور کرسکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ محمد وسیم اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp