سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

اتوار 10 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور کل پہلا روزہ ہوگا۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی گئی۔

سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کل پہلا روزہ ہوگا۔

سعودی حکومت کی طرف سے اہل ایمان کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی گئی ہے۔

سعودی عرب میں 11 مارچ بروز پیر کو یکم رمضان المبارک 1445 ہجری ہوگا، جبکہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز تراویح کا آغاز آج نماز عشا کے بعد ہو جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ ہونے کا قوی امکان ہے، رویت ہلال کمیٹی کل اس حوالے سے چاند دیکھ کر فیصلہ کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp