مائیکرو چپ کا کمال، مالکان کو 10 سال سے لاپتا کتا واپس مل گیا

اتوار 10 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست فلوریڈا میں 10 سال سے لاپتا 14 سالہ پالتو ’کتا‘ دوبارہ مالکان کو مل گیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ ’کتا‘ مالکان تک واپس ایک مائیکرو چپ کے ذریعے پہنچایا گیا۔

فلوریڈا میں جانوروں کی ایک پناہ گاہ کے حکام نے کہا ہے کہ مائیکروچپ کی وجہ سے ایک 14 سالہ ’کتا‘ 10 سال تک لاپتا رہنے کے بعد اپنے مالکان کو دوبارہ مل گیا ہے۔

ٹمپابے کی ہیومین سوسائٹی نےسوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ’کاکاپو ‘ کو آوارہ کتے کے طور پر جانوروں کی اس پناہ گاہ میں لایا گیا تھااور جب اسے مائیکروچپ کے لیے اسکین کیا گیا تو اس کے مالکان کا پتا چل گیا۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مائیکروچپ نے اس پناہ گاہ کی ٹیم چپ کے ذریعے تلاش کرتی ہوئی جب لوئیسا تک پہنچی تو لوئیسا کو کتے سے متعلق فون کیا تو انہیں یقین نہیں تھا کیونکہ کلیو (کتے کا بعد میں معلوم ہونے والا نام) 10 سال پہلے گھر سے بھاگ کر لا پتہ ہو گیا تھا۔

ایچ ایس ٹی بی کا کہنا ہے کہ کلیو کے مالکان نے اس کی تلاش میں کبھی امید نہیں چھوڑی اور میامی منتقل ہونے کے بعد بھی وہ اپنی مائیکروچپ کو اپ ڈیٹ کرتے رہے۔ لوئیسا اور اس کے پورا خاندان کلیو کو لینے کے لیے ٹامپابے تک پہنچ گیا۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ مائیکروچپ کے ذریعے کتے کا مالکان کو ملنا اس کی طاقت اور اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔’

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp