جسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

پیر 11 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، جسٹس نعیم اختر افغان کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوٸی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس نعیم اختر افغان سے عہدے کا حلف لیا۔

سپریم کورٹ کے ججز، سینیئر وکلا اور عدالتی اسٹاف نے جسٹس نعیم اختر افغان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ سپریم کورٹ میں ان کی تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ وزارت قانون و انصاف نے گزشتہ ہفتے بذریعہ نوٹیفیکیشن جسٹس نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کیا تھا۔ علاوہ ازیں، وزارت قانون و انصاف نے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کو قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جب کہ جسٹس ملک شہزاد احمد کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp