جنرل باجوہ سے سونم باجوہ تک، ’مجھے پاکستان سے بہت محبت ملتی ہے‘

پیر 11 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لندن کے لگژری مرکز میں معروف فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا اور کاروباری شخصیت ملک اسد کا پہلا پاکستانی فیشن برانڈ کھلنے پر تاریخ رقم ہو گئی۔ بالی وڈ اداکارہ سونم باجوہ نے بھی شاندار لانچنگ میں شرکت کی جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

معروف بھارتی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ وائرل ویڈیو میں ہندوستان اور پاکستان کے مشہور جنرل باجوہ اورپاکستانیوں کے پیار کے بارے میں بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی سونم باجوہ سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آج کل باجوہ بہت مشہور ہیں ہمارے ایک آرمی چیف بھی جنرل باجوہ تھے جس پر سونم باجوہ کہتی ہیں کہ باجوہ میرا خاندانی نام ہے اور دوسرا میں پنجابی ہوں اس لیے اکثر پاکستانیوں کو لگتا ہے کہ میں انہی میں سے ہوں اور یہ بہت خوبصورت احساس ہے۔

سونم باجوہ کا کہنا تھا کہ میرے بہت سے دوست پاکستان میں ہیں جس پر کاروباری شخصیت ملک اسد کہتے ہیں کہ پاکستان آئیں، کرتار پور بھی چکر لگائیں آپ کو وہاں بہت پیار ملے گا جس پر پنجابی اداکارہ نے کہا کہ میں بھی پاکستان آنا چاہتی ہوں۔

ایک صارف نے لکھا کہ سونم باجوہ کا پنجابی میں بات کرنا ان کی پنجابی سے محبت کو ظاہر کرتا ہے، وہ جب بھی اپنے دل کی بات کہتی ہیں تو پنجابی میں بات کرتی ہیں۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ واحد باجوہ جس سے ہم محبت کرتے ہیں۔

راجہ محمد فاروق حیدر لکھتے ہیں کہ ہمارے پاس بھی ایک عظیم باجوہ ہیں جو ابھی چند سال قبل ہی ریٹائر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سونم باجوہ نے چند بالی وڈ فلموں میں کام کرنے کے علاوہ ہندی ڈراموں میں بھی کام کیا ہے اور پاکستان میں ان کے کافی مداح موجود ہیں۔ حال ہی میں پاکستانی  اداکار احسن خان کے ساتھ ان کی ویڈیوز اور فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا جسے صارفین نے جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت