پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل نائن) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بالر محمد عامر تمشائی کی جانب سے فکسر کہنے پر غصے میں آ گئے اور کہا کہ گھر سے یہی سیکھ کر آتے ہو؟
Amir got angry,when someone shouting "Fixer Fixer" to him 👎 #PSL9 #LQvQG #PSLSeason9 pic.twitter.com/WYjyUlDk8d
— Fazill31 (@fazill31) March 11, 2024
محمد عامر کی تماشائی کے ساتھ تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ بہت نا مناسب ہے کسی کھلاڑی کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے۔
This is so bad! No player should be treated like this! Feel for Muhammad Amir pic.twitter.com/zy9MMw4jMY
— Saleem🇵🇰 (@Saleem_54Fan) March 11, 2024
صحافی حذیفہ خان لکھتے ہیں کہ یہ بہت برا کلچر ہے، شائقین کو کھلاڑی کا احترام کرنا چاہیے، خاص طور پر عامر جیسے کھلاڑی کے لیے جس نے پاکستان کے لیے بہت کچھ کیا وہ پاکستان کا فخر ہے۔
This is a very bad Culture ,Fans should be respectable towards player, specially for a player like Amir who had done soo much for Pakistan … He is Pakistan's pride pic.twitter.com/09CBJSz3AE
— Huzaifa khan (@HuzaifaKhan021) March 11, 2024
باسط سبحانی نے کہا کہ محمد عامر نے اپنی سزا بھگت لی ہے۔ کیا کسی دوسرے کی بے عزتی کر کے ہی مزہ آتا ہے؟
Oh please grow up guys. He has served his sentence and punishment. Kya kisi dusrey ko zalil kar ke hi maza ata hai? https://t.co/50VvanQn4s
— Basit Subhani (@BasitSubhani) March 11, 2024
یاد رہے کہ اس سے قبل محمد عامر نے ملتان کے ڈپٹی کمشنر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے میچ کے دوران مبینہ طور پر کھلاڑیوں کے اہل خانہ سے بدسلوکی کی ہے، جس پر انہوں نے مریم نواز سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔