اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی والدہ سے نسیم شاہ کے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی اس موقع پر نسیم شاہ کے دونوں بھائی (حنین، عبید) بھی موجود تھے جو پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے کھیل رہے ہیں۔ ویڈیو میں عبید شاہ اپنے بھائی نسیم شاہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں پیار سے تھپکی دیتے ہیں جس پر صارفین ان کو سراہتے نظر آتے ہیں اور ان کی جانب سے ویڈیو پر جذباتی تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
نسیم شاہ کی ایک فین نے ان کی ویڈیو ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دوستو میں اسے اتنا زیادہ مواد نہیں بنا رہی کیونکہ میں یہ ویڈیو دیکھ کر جذباتی ہو گئی ہوں اور میں رونا چاہتی ہوں۔
Guys I’m not making this up the more content I see of this I want to cry 😭😭😭😭😭😭 it’s so heartwarming but emotional at the same time. pic.twitter.com/uz39XAeFqH
— Duaa 🇵🇰💗 (@duaa_elahi1) March 10, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ شاہ برادران پاکستان میں ہر ماں کے بیٹے ہیں، ہر کوئی ان سے ایسے پیار کرتا ہے جیسے وہ اپنے بیٹے ہوں۔
the shah brothers are every mother’s sons in pakistan, everyone loves them like they’re their own 💓 https://t.co/5pvIzFUPoc
— pakistan team and marwat janu stan 🇵🇸 (@pakistan_stan) March 11, 2024
ایک ایکس صارف کہتے ہیں کہ پچھلے سال کسی نے کہا کہ نسیم ہر ماں کا بیٹا ہے اس لیے پاکستان کی ہر ماں ان کے لیے دعا کرتی ہے جیسے وہ ان کا اپنا ہو۔ اب یہ نسیم، حنین اور عبید ہیں، تینوں کے لیے بہت سی محبت اور ڈھیروں دعائیں۔
someone said last year that naseem is son of every mother for every mother in Pakistan prays for him like he is their own. now, it's naseem, hunain and ubaid, nothing but so much love and prayers for all three fr https://t.co/AWPggPSX7u
— A⁷ 🇵🇰🇵🇸 (@notsxcuc) March 11, 2024
افی نامی صارف نے کہا کہ نسیم شاہ نے شاداب خان کی والدہ کو بہت دیر تک گلے لگائے رکھا میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔
He hugged her for so long oh I'm in tears https://t.co/QQKmuy9OKC
— iffi ⁷ 🍉 || Saim Ayub fangirl era || (@ifrah_exe) March 10, 2024
یاد رہے کہ نسیم شاہ کی والدہ کا انتقال اس وقت ہوا تھا جب وہ 2019 میں آسٹریلیا میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے تھے۔