بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی آئی پی ایل میں واپسی: ’یہ ایک نیا سفر شروع کرنے کا وقت ہے’

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کی سب سے مہنگی ٹی20 کرکٹ لیگ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ آئی پی ایل کے اس سیزن میں بھی شائقین کرکٹ کو دھواں دھار میچز دیکھنے کو ملیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کو بی سی سی آئی کی جانب سے اس سال آئی پی ایل کھیلنے کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

بھارت وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت  سال 2022 میں کار حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔  ان کی مرسیڈیز کار دہلی دہرا دون ہائی وے پر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی تھی۔

ایک صارف نے کہا کہ لگتا ہے اب سیزن ختم ہو گیا ہے، ہم پرادیش کرشنا  کو راجھستان رائلز  کی ٹیم میں نہیں دیکھنا چاہتے۔

ایک صارف نے لکھا کہ 30 دسمبر 2022 کو رشبھ پنت کے ساتھ خوفناک حادثہ پیش آیا اور 12 مارچ 2024 کو بی سی سی آئی نے انہیں فٹ قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ یہ ایک نئے سفر کا آغاز ہے، بین الاقوامی کرکٹ میں رشبھ پنت سب سے بہترین ہیں۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ میں انہیں دوبارہ کرکٹ کے میدان میں دیکھنے کے لیے پُر جوش ہوں۔

بھارتی صارف انکت ورما نے لکھا کہ پہلے سے مزید مضبوط ہو کر واپس آئیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل ٹی20 ورلڈ کپ بھی رواں جولائی میں منعقد ہو گا۔ بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ کے بیان کے مطابق اگر رشبھ پنٹ مکمل فٹ ہو گئے تو وہ رواں برس ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم میں بھی جگہ بنا لیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

روبلاکس نے صارف بچوں پر اہم پابندی عائد کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ