بھارتی فضائیہ کا طیارہ مشق کے دوران راجستھان میں گر کر تباہ

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فضائیہ کے جہازوں کی تباہی سلسلہ نہ رک سکا، بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جیسلمیر کے قریب بھارتی فوج کی جاری ’بھارت شکتی‘ مشقوں کے دوران فضائیہ کا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے دوران پائلٹ جہاز کے تباہ ہونے سے قبل پیرا شوٹ کے ذریعے جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کی تباہی کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا، جولائی 2022 ء میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تباہ ہونے سے 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی فضائیہ کے بڑھتے ہوئے فضائی حادثوں کے بعد ان کے جہازوں کو ’اڑتے تابوت‘ کا نام دیا گیا تھا، بھارتی فضائیہ کے تیجس طیارے کی حالیہ تباہی نے ایک بار پھر بھارتی فضائیہ کی نااہلی دنیا پر عیاں کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp