پاکستان میں 8 فروری کے انتخابات کے بعد بننے والی سندھ حکومت کی اراکین کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔
نومنتخب کابینہ سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حلف لیا۔ سندھ کابینہ کے 9 وزرا نے حلف اٹھایا۔
حلف اٹھانے والے وزرا میں شرجیل میمن، ناصر شاہ ،سعید غنی، سردار شاہ، عذرا فضل، محمد بخش مہر، ضیا النجار، جام خان شورو اور علی حسن زرداری شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد سندھ میں پیپلزپارٹی نے حکومت بنائی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے صوبے میں مراد علی شاہ کو تیسری بار وزیراعلیٰ منتخب کیا ہے۔