خوف کی علامت سمجھے جانے والا ساربان بلوچ کیسے مارا گیا؟

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار رحمٰن بلوچ عرف ڈکیت کا بیٹا ساربان مبینہ طور پر پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے، پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کا ڈکیت گروہ سے آمنا سامنا ایک روز قبل ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ ساتھی ملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزموں سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز اور 4 چھینے گئے موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کے مطابق ملزموں کی شناخت ساربان اور مقصود کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کی مزید معلومات کے مطابق ساربان مارا گیا جبکہ مقصود کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، زخمی ملزم کو برائے علاج و معالجہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے، فائرنگ کا تبادلہ علاقہ تھانہ نبی بخش کی حدود میں پیش آیا۔

ساربان بدنام زمانہ رحمٰن عرف ڈکیت کا بیٹا تھا اور خود ساربان کے حوالے سے مشہور ہے کہ اس نے ایک بچے کو قتل کرنے کے بعد اسے تیزاب سے جلایا اور کچرہ کنڈی میں پھینک دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم گینگ وار کے مرکزی کردار رحمٰن گروپ کے نام پر کئی سنگین نوعیت کی وارداتیں کرچکا ہے اور کافی عرصے سے منشیات فروشی کا نیٹ ورک چلارہا تھا جبکہ پولیس کے انتہائی مطلوب ملزموں کی فہرست میں شامل تھا۔

مزید پڑھیں

پولیس نے بتایا کہ ساربان بلوچ نے باپ کے مرنے کے بعد اس کے گروپ کی کمان سنبھالی اور خفیہ طور پر لیاری میں رحمٰن ڈکیت گروپ کو منظم کرنے کا کام شروع کررکھا تھا۔ ساربان بلوچ نے لیاری میں قتل اور پولیس سے مقابلوں کا اعتراف بھی کیا تھا۔

ساربان بلوچ نے اپنے باپ رحمٰن ڈکیت کے پولیس مقابلے میں مارے جانے کے بعد لیاری میں رحمٰن ڈکیت کے گروپ کو دوبارہ فعال کرنا شروع کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ساربان بلوچ نے گروپ کو فعال کرنے اور رقم حاصل کرنے کے لیے لیاری میں منشیات کا نیٹ ورک بنایا، اس دوران اس نے مخالفین کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل