سوشل میڈیا نئی نسل کے لیے تباہ کن ہے، خواجہ آصف کی ٹوئیٹ پر ہنگامہ کیوں؟

بدھ 13 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر جس میں سوشل میڈیا کے کردار پر بات کی گئی ہے کہ کس طرح سوشل میڈیا کا استعمال نئی نسل کے لیے نقصان دہ ہے۔ سوشل میڈیا کی اس دنیا نے ہمیں اور ہمارے بچوں کو کس طرح ایک دوسرے سے دور کر دیا ہے اور ہم اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ انسان ہونے کا کیا مطلب ہے۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سوشل میڈیا ہر لحاظ سے انسانوں کے مابین  علیحدگی  پیدا کر رہا ہے، ہمارے بچوں کو ہم سے دور کر رہا ہے اور وہ سب چیزیں سکھا رہا ہے جو نہیں ہونی چاہیئں، ہمیں انسانی سطح پر جڑنا چاہیے  اور یہ ہمیں اس طرح بنا رہا ہے جس طرح ہمیں نہیں ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف کے ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ خواتین سوشل میڈیا کے منفی پہلوؤں پر بالکل مختلف زاویے سے بات کر رہی ہیں جبکہ آپ اپنی حکومت کا دفاع کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ آپ سوشل میڈیا کو اس لیے نا پسند کرتے ہیں کیونکہ آپ اسے ہینڈل نہیں کر سکتے۔

حذیفہ نور نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف سوشل میڈیا پر بیٹھ کر عوام کو سوشل میڈیا کے بارے میں ہی سمجھا رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے حامی ایک صارف نے خواجہ آصف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ چور ہمیں لیکچر دے رہے ہیں۔

 ایک ایکس صارف نے کہا کہ خواجہ آصف ایک ماں سے الیکشن ہار گیا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ فارم 45 کے مطابق وہ ہار گئے، لیکن انہیں فاتح بنانے کے لیے راتوں رات نتائج تبدیل کر دیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب نوجوان اسے بے نقاب کرتے ہیں تو وہ اس طرح کی ویڈیوز پوسٹ کرتا ہے۔ اگر میں غلط ہوں تو آپ مجھے درست کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp