ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 6 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی طور پر 17 نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو منعقد ہوں گے، الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ملک بھر میں خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے، ان نشستوں میں ملک بھر سے قومی اسمبلی کی 6 اور پنجاب اسمبلی کی 12 نشستیں شامل ہیں۔
Election Programme for 23 Constituencies Bye Elections -2024 by Ghulam Mustafa hashmi on Scribd
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی2، بلوچستان اسمبلی کی 2 اور سندھ اسمبلی کی 1 نشست پر ضمنی انتخابات بھی 21 اپریل کو ہی منعقد ہوں گے۔
این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ IV، پی کے 91 کوہاٹ IIاور پی پی 266 رحیم یار خان XII میں امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کیے گئے تھے جبکہ دیگر نشستیں جیتنے والے امیدواروں کی جانب سے ترجیحی بنیادوں پر حلف نہ اٹھانے کے باعث خالی ہوئی ہیں۔