عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے کوئٹہ سے جدہ براہ راست پرواز کا آغاز کردیا گیا ہے۔
نجی ایئر لائن کی جانب سے کوئٹہ تا جدہ براہ راست پرواز کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں رن وے کی 4D سے 4E اپ گریڈیشن کے بعد وائیڈ باڈی طیارے کی یہ پہلی لینڈنگ تھی۔
وائیڈ باڈی ایئر کرافٹ A330-200 کو نجی ایئرلائن نے آپریٹ کیا۔ کوئٹہ سے جدہ کے لیے پرواز ER 541 میں 292 عمرہ زائرین سوار تھے۔
نجی ایئر لائن کے اس آپریشن کے آغاز کیساتھ ہی اب زائرین کی کوئٹہ سے بغیر کسی رکاوٹ براہ راست مذہبی مقامات تک رسائی ممکن ہوگئی ہے۔