عمران عباس نے اپنی سحر انگیز آواز میں خوبصورت نعت شیئر کردی

بدھ 13 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران عباس پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کے ایک مقبول اداکار ہیں جنہیں ان کی شاندار اداکاری کے باعث بہت پذیرائی ملتی ہے۔

وہ کئی ہٹ ڈرامہ سیریلز میں نظر آ چکے ہیں جن میں ’میری ذات ذرہ نشان‘، ’خدا اور محبت‘، ’کوئی چاند رکھ‘ ’تم کون پیا‘، ’محبت تم سے نفرت ہے‘، ’میرا نام یوسف ہے‘، ’تھورا سا حق‘ اور ’نور العین‘ شامل ہیں۔

عمران عباس پاکستانی مرد اداکار کی حیثیت سے سب سے زیادہ مقبول شخصیت ہیں جو اپنے دلکش اور متاثر کن انداز کی وجہ سے ایک مضبوط بین الاقوامی فالوونگ بھی رکھتے ہیں۔

وہ ’خدا اور محبت‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے لیے بھی بیحد مشہور ہیں۔ یہ ڈرامہ ان کی بہترین اداکاری کی مہارت کی وجہ سے مقبول ہوا۔ مداحوں نے حال ہی میں ’تمہارے حسن کے نام‘ میں عمدہ اداکاری پر بھی انہیں بہت سراہا۔

عمران عباس ایک لاجواب گلوکار کے علاوہ ایک خوبصورت نعت خواں بھی ہیں۔ انہیں نعتیں پڑھنا بہت پسند ہے۔

اس سال بھی انہوں نے اپنی روح پرور آواز میں مشہور نعت کی ویڈیو انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہے۔ یہ نعت مشہور پاکستانی نعت خواں ام حبیبہ نے پڑھی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp