جرمنی: ٹیسلا فیکٹری میں آتشزدگی، ایلون مسک کا دورہ اور ملازمین کے لیے ’آئی لو یو‘ کا پیغام

بدھ 13 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایلون مسک نے بدھ کے روز جرمنی میں ٹیسلا گیگا فیکٹری کا دورہ کیا جسے اس ماہ کے آغاز میں مشتبہ آتش زنی کے حملے کے بعد پیداوار کو معطل کرنا پڑا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق مسک نے ملازمین سے خطاب کیا اور توقع ہے کہ وہ علاقائی سیاست دانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

مقامی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی کہ پیر کو فیکٹری کو دوبارہ پاور گرڈ سے منسلک کرنے کے بعد بدھ کو پیداوار دوبارہ شروع ہو گئی۔

مزید پڑھیں

ایلون مسک نے بدھ کے روز برلن کے قریب ٹیسلا گیگا فیکٹری کا دورہ کیا جسے گزشتہ ہفتے مشتبہ آتش زنی کے حملے کے دوران بجلی کھونے کے بعد پیداوار روکنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ وہ جرمن ریاست برانڈنبرگ کی فیکٹری میں پہنچے اور مزدوروں کو ہاتھ ہلا کرہیلو کہا پھر ایک خیمے میں انہوں نے مزدوروں سے خطاب بھی کیا۔

مقامی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ مسک نے ہجوم کو جرمن زبان میں ’میں تم سے پیار کرتا ہوں‘ کہا تھا۔

گزشتہ ہفتے گیگا فیکٹری میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی اور قریب ہی واقع ایک الیکٹرک سب اسٹیشن پر مشتبہ آتش زنی کے بعد پیداوار بھی عارضی طور پر پیداوار روکنی پڑ گئی تھی۔ ٹیسلا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ اس واقعے کا مقصد کمپنی کو نشانہ بنانا تھا۔

بائیں بازو کے انتہا پسند گروپ ‘ولکانگروپے’ ​​نے آن لائن پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

پیغام میں فیکٹری کے ماحولیات پر مبینہ برے اثر پر تنقید کی گئی ہے۔ علاقائی حکام معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

برانڈن برگ فیکٹری کو توسیع کے لیے تیار کیا گیا ہے لیکن اس منصوبے کو مقامی لوگوں اور ماحولیاتی گروپوں کی جانب سے نمایاں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ ان کی نظر میں وہ جنگلات کی تباہی کا باعث بن رہی ہے۔ احتجاجیوں نے فیکٹری کے قریب کیمپ بھی لگایا ہوا ہے۔

پلانٹ کی ورکس کونسل کی سربراہ مائیکلا شمٹزکے مطابق پیداوار کی بندش کے دوران بھی ملازمین کی تنخواہیں نہیں روکی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل