ویلش پہاڑی پر 10 فٹ لمبا پراسرار دھاتی ستون نمودار

بدھ 13 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں واقع ویلش کی ایک پہاڑی پر چاندی کی رنگت کا ایک پراسرار اور بڑا سا دھاتی ستون نمودار ہوگیا جس سے دیکھنے والے حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنہ 2020 میں بھی دنیا بھر میں اسی طرح کا ایک ڈھانچہ نمودار ہوا تھا۔

رچرڈ ہینس نامی شخص نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ویلس کی پہاڑی ’ہے بلف‘ پر گئے تو ان کے نگاہوں کے سامنے ایک 10 فٹ لمبا دھاتی ’مونولیتھ‘ آگیا۔

انہوں نے کہا کہ ’پہلے میں سمجھا کہ یہ کوئی سائنسی ریسرچ کرنے والوٓں نے نصب کی ہے جس کا مقصد بارش کا پانی جمع کرنا وغیرہ ہے لیکن پھر مجھے احساس ہوگیا کہ یہ کوئی اور ہی پراسرار شئے ہے‘۔

رچرڈ ہینس نے کہ کہ ’پھر میں اس کے قریب گیا اور پایا کہ یہ کم از کم 10 فٹ لمبا اور تکونی شکل کا تھا اور بالکل اسٹین لیس اسٹیل کا اندر سے کھوکھلا سا لگا اسے دیکھ کر اندازہ ہوا کہ اسے تو 2 لوگ آرام سے اٹھا کر زمین پر رکھ سکتے ہیں‘۔

یہ ستون سنہ 2020 میں جنوب مغربی یوٹاہ کے صحرا میں دریافت ہونے والے مونولیتھ‘ سے ملتا جلتا ہے جکس کے بعد اسی قسم کی شئے کیلیفورنیا، ٹیکساس، فلوریڈا، وسکونسن، رومانیہ اور انگلینڈ کے آئل آف وائٹ سمیت مختلف مقامات پر بھی دریافت کی گئی تھیں۔

دی موسٹ فیمس آرٹسٹ نامی گمنام آرٹ جمع کرنے والے ایک گروپ نے بعد میں امریکا میں کئی ایسے ’مونولیتھ‘ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp