افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی اور تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے آئرلینڈ کے خلاف اپنی بیٹنگ کے درمیان روزہ افطار کیا۔
دونوں کھلاڑیوں کو افغانستان کی اننگز کے 40 ویں اوور کے کھیل کے میدان میں افطار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
Hashmatullah Shahidi, Mohammad Nabi Break Ramadan Fast On Field During AFG vs IRE 3rd ODI
The third ODI between Afghanistan and Ireland on Tuesday was halted for a brief moment as the players of the Asian team broke their fast amid the ongoing holy month of Ramadan.
Afghanistan… pic.twitter.com/OviZ0DVkIl
— Social News Daily (@SocialNewsDail2) March 13, 2024
کھلاڑیوں کو افطار کا موقعہ دینے کے لیے افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان منگل کو ہونے والا تیسرا ون ڈے کچھ وقت کے لیے روک دیا گیا تھا۔
اس دوران ڈریسنگ روم میں موجود ان کے ساتھیوں نے بھی دیگر اسٹاف کے ہمراہ روزہ افطار کیا اور نماز ادا کی۔
Hashmatullah Shahidi, Mohammad Nabi Break Ramadan Fast On Field During AFG vs IRE 3rd ODI#AFGvIRE #Ramadan2024
Video: https://t.co/CWoLq2QEsl
— Free Press Journal (@fpjindia) March 13, 2024
مزید پڑھیں
افغانستان اور پاکستان کے کھلاڑی اکثر بین الاقوامی میچوں کے دوران میدان میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں لیکن یہ ان شاذ و نادر واقعات میں سے ایک تھا جب کرکٹرز نے افطار کا وقت ہونے پر میدان میں روزہ کھولا۔
Mohammad Nabi, Hashmatullah Shahidi break fast on-field, video goes viral.#MohammadNabihttps://t.co/vQGPizAsfB
— TIMES NOW (@TimesNow) March 13, 2024
افغانستان اور آئرلینڈ میچ کا کیا بنا؟
افغانستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
شاہدی اور نبی نے 5ویں وکٹ کی شراکت میں 97 رنز بنائے جس سے افغانستان کو 9 وکٹوں پر 236 رنز کا مجموعی اسکور کرنے میں خاصی مدد ملی۔
شاہدی نے 69 اور نانی نے 48 رنز بنائے جبکہ اوپنر رحمان اللہ گرباز نے بھی تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز اسکور کیے۔
بعد ازاں نبی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کی 5 وکٹیں بھی حاصل کیں جب کہ ننگیالیا خروٹے نے 30 رنز کے عوض 4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
اس طرح افغانستان نے آئرش ٹیم کو 119 رنز پر آؤٹ کر کے میچ 117 رنز سے جیت لیا اور ساتھ ہی شارجہ میں کھیلی جانے والی 3 میچوں کی سیریز بھی صفر 2 سے اپنے نام کرلی۔