ظفر محمود کی بطور چیئرمین ارسا تعیناتی پر پیپلز پارٹی کیوں ناراض ہوئی؟

جمعرات 14 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سابق چیئرمین واپڈا ظفر محمود کی بطور چیئرمین ارسا تعیناتی پر صوبہ سندھ کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کی جانب سے ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ نے گزشتہ روز انڈس ریور سسٹم اتھارٹی یعنی ارسا کے چیئرمین کے طور پر متنازع کالاباغ ڈیم کے معروف حامی اور سابق چیئرمین واپڈا ظفر محمود کی حالیہ تقرری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ کابینہ کا موقف ہے کہ ارسا کے چیئرمین کا انتخاب صوبوں یا وفاقی حکومت کے اراکین میں سے ہونا چاہیے، باہر سے کسی کو مقرر کرنا پانی کے معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہو گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس حوالے سے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا، اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف تعیناتی بلکہ جس شخص کو تعینات کیا گیا اس پر بھی اعتراض ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق ارسا کا مقصد ہی یہ تھا کہ اس میں وفاق کا کوئی فرد اثر انداز نہ ہو، نگراں حکومت نے آرڈیننس میں ترمیم کردی کہ وفاق کا ایک نمائندہ ارسا کا ممبر ہوگا۔

صوبہ سندھ کی جانب سے احتجاج کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سے رابطہ کیا ہے، اس ضمن میں صوبائی وزیر برائے آبپاشی جام خان شورو کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے سندھ کابینہ اور محکمہ آبپاشی کے اعتراضات کی روشنی میں چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی