پاکستان میں سیاسی جماعتوں اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال میں آئے دن نت نئی حکمت عملی سامنے آتی ہے، سیاستدان ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور فیس بک پر تو کافی متحرک نظر آتے تھے لیکن اب انہوں نے ٹک ٹاک کا بھی سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے اس وقت ٹک ٹاک پر 9.2 ملین فالوورز ہیں. اس کے علاوہ دیگر جماعتوں کے بھی ویریفائڈ اکاؤنٹس موجود ہیں۔
اس وقت سوشل میڈیا پر سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ٹک ٹاک کانٹینٹ بناتے نظر آ رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوہدری سرور چند خواتین کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں موجود ہیں جہاں ایک شخص چوہدری سرور کے سامنے کھانے کی پلیٹ رکھتا ہے جس پر وہ کہتے ہیں کہ اس تکلف کی کیا ضرورت تھی؟ یہ کہنے کی دیر تھی کہ متعلقہ شخص چوہدری سرور کے آگے سے کھانا اٹھا لیتا ہے اور وہ ان کو کہتے ہیں میں نے تو مذاق کیا تھا۔
سابقہ گورنر پنجاب: چوہدری سرور: ٹک ٹاک content بناتے ہوئے۔ 😌🙈
pic.twitter.com/62aYZWvFfw— Rai Saqib KharaL (@iRaiSaqib) March 13, 2024
ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں کسی نے کہا کہ ٹک ٹاک بنانے میں کوئی حرج نہیں تو کوئی یہ کہتا نظرآیا کہ اب ان کا صرف یہی کام رہ گیا ہے کہ ایسی ویڈیوز بنائیں۔
صحافی سید علی حیدر لکھتے ہیں کہ سیاستدانوں کا یہ انداز دیکھ کر اچھا لگا اور مجھے ایسی ویڈیو بنانے میں کچھ غلط نہیں لگتا۔
Good to see the lighter side of our politicians 😀 I find nothing wrong in it btw. https://t.co/WOZcgDTYN7
— Syed Ali Haider (@SyedAliHaider13) March 14, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ ان سیاستدانوں کا اب بس یہی کام رہ گیا ہے۔
انکا اب بس یہی کام رہ گیا ہے۔ https://t.co/pY60LIjVv7
— AHFarooqui 🇵🇰🇨🇳🇷🇺 (@AHFarooqui) March 13, 2024
سرمد منیب نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت ہی مزاحیہ ہے۔
فنی بہت فنی 😂
— Sarmad Muneeb (@MsarmadISF) March 14, 2024
واضح رہے کہ 2020 میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے کورونا وائرس سے متعلق آگہی بڑھانے کے لیے پاکستان کے چند کامیاب ٹک ٹاک سٹارز کو گورنر ہاؤس میں مدعو کیا تھا۔