سینیٹ ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی 6 میں سے 4 نشستیں جیتنے میں کامیاب

جمعرات 14 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج ہونے والے سینیٹ کے ضمنی میں انتخاب میں پیپلز پارٹی 4 نشستیں لے اڑی، جب کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ایک ایک نشست پر کامیاب رہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی زیر نگرانی سینیٹ کے لیے اسلام آباد کی ایک نشست، سندھ اسمبلی کی 2 اور  بلوچستان اسمبلی کی 3 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔

اسلام آباد کی نشست پر پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 204 ووٹ لےکر سینیٹر منتخب ہوگئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوارالیاس مہربان کو 88  ووٹ ملے۔

سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی میں کل 124، جب کہ بلوچستان میں 61 اراکین نے ووٹ ڈالے۔ سندھ اسمبلی میں پی پی کے امیدوار اسلم ابڑو 57 اور سیف اللہ دھاریجو 58 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ جب کہ بلوچستان اسمبلی سے پی پی کے امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو 23 ووٹ، مسلم لیگ ن کے میر دوستین ڈومکی 17 ووٹ اور جے یو آئی کے عبدالشکور 16 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہونے میں کامیاب رہے۔

بلوچستان سے کامیاب ہونے والے سینیٹر (دائیں سے بائیں) جے یو آئی کے عبدالشکور، پی پی کے میرعبدالقدوس بزنجو اورمسلم لیگ ن کے میردوستین ڈومکی

واضح رہے کہ سینیٹ کے ضمنی انتخابات کا انعقاد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا رکن منتخب ہونے کے بعد سینیٹرز کی جانب سے چھوڑی گئی 6 نشستوں پر ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp