آغا کلیم بین الاقوامی موئی تھائی چیمپیئن شپ جیتنے والے پہلے پاکستانی باکسر ہیں انہوں نے یہ اعزاز 22 برس کی عمر میں حاصل کیا تھا اور اس بار یہ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔
ALLHMDUILLAH REPRESENTING PAKISTAN AND PALASTEN ALONE THERE JUST FOR TOMORROW VICTORY FIGHT IN SHAA ALLAH NOTED 🇵🇰🥊🏅@AliZafarsays @SunnyKarsaz @AeonTrisl @RedWishDotCom @Shoaib_Jatt pic.twitter.com/0aVW7SnqWk
— Kickboxer Agha Kaleem (@AghaKickboxer) March 14, 2024
آغا کلیم نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ وہ قوم کی دعاؤں سے اس بار بھی پاکستان کا پرچم سربلند کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی تیاری مکمل ہے اس سے قبل جب وہ پہلی بار اس چمپیئن شپ میں شریک ہوئے تھے تو نہ تیاری کے لیے سامان میسر تھا اور نہ ہی شرکت کے لیے رقم تھی۔ چندہ اکھٹا کرکے وہ جانے میں کامیاب ہوئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بار حالات مختلف ہیں اور لوگوں کی نظریں اس بار اس چمپئن شپ پر ہیں امید ہے کہ میں مایوس نہیں کروں گا۔