پاکستان ریلوے کی طویل ترین مال بردار ٹرین سروس کا آغاز

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلوے نے اپنی تاریخ کی طویل ترین مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کردیا ہے، اس سلسلہ میں 50 بوگیوں پر مشتمل پہلی فریٹ ٹرین کراچی سے کوٹری پہنچ گئی ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطاب 2 ہزار 5 سو فٹ طویل گاڑی 50 گڈز ویگن پر مشتمل اس مال بردار یعنی فریٹ ٹرین کو انتہائی طاقتور انجن جی ای یو 40کے ذریعے 60 کلومیٹر فی گھنٹے کی زیادہ سے زیادہ رفتار پر بھی کامیابی سے چلایا گیا ہے۔

پاکستان ریلوے کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی سے 3ہزار ٹن سے زائد مال لوڈ کر کے یہ مال بردار ٹرین 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کوٹری لے کر پہنچی، جس کی پورے سفر کے دوران اوسط رفتار 38 کلو میٹر رہی۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق یہ فریٹ ٹرین 94 بائیس وہیل والے ٹریلرز سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس ٹرین سے سڑک پر ٹریفک کے غیر ضروری دباؤ اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp