پنجاب اور ریاست کیلیفورنیا جڑواں صوبوں کی حیثیت رکھتے ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان سے اسمبلی چیمبر میں ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اورپارلیمانی امور سمیت اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

اسپیکرملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب اور کیلیفورنیا ریاست جڑواں صوبوں کی حیثیت رکھتے ہیں، پنجاب اور کیلیفورنیا کی قانون ساز اسمبلی ایک دوسرے کے تجربا ت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، ملاقات میں دونوں صوبوں کے درمیان سرکاری، سول سوسائٹی، ایگریکلچر اور صنعتی وفود کے تبادلے پر غور کیا گیا۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں اور عملی کوششوں میں عالمی برادری کا شراکت دار ہے، معیشت کی بہتری اور تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف عام آدمی کی زندگی میں بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق  فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب قابلِ ستائش اقدام کر رہی ہیں، صوبہ پنجاب میں مضبوط جمہوری نظام کے قیام کے لئے پنجاب اسمبلی اپنا کردار ادا کر رہی ہے، بطور سپیکر، پنجاب اسمبلی کو آئین اور قانون کے مطابق چلائیں گے۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد اور آئین کی بالا دستی کے لیے ذاتی اختلافات سے بالا تر ہو کر سوچنا چاہیے، کسی بھی ملک کی ترقی جمہوری نظام سے ہی منسلک ہے، اپوزیشن کو چاہیے کہ قانون سازی میں اپنا کردار ادا کریں تا کہ ہم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔

امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے ملک محمد احمد خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونا خوش آئند ہے،  امریکا اور پاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات بڑھانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے دہائیوں پرمحیط تعلقات کواہمیت دیتا ہے، اسپیکرملک محمد احمد خان نے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنزکواسمبلی بلڈنگ کی تصویراورتحائف پیش کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp