پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا سے ایوان بالا (سینیٹ) کے انتخابات کے لیے اپنے امیداروں کے نام جاری کر دیے ہیں۔
ہفتہ کے روز پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق جنرل نشستوں کے لیے 5 ، ٹیکنو کریٹس اور خواتین کی نشستوں کے لیے 2 ، 2 ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
فہرست کے مطابق جنرل نشستوں کے لیے مراد سعید (کورنگ امیدوار اظہر مشوانی)، فیصل جاوید خان، مرزا آفریدی، عرفان سلیم، خرم ذیشان کے نام پیش کیے گئے ہیں۔
ٹیکنوکریٹس کی نشست پر اعظم خان سواتی اور ارشاد حسین کا نام امیدوار کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جب کہ خواتین کی نشستوں کے لیے عائشہ بانو اور روبینہ ناز کا نام امیدوارہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) پنجاب سے بھی اپنے اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے جس کے مطابق 2 جنرل نشستوں پر زلفی بخاری اور حامد خان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے جبکہ خواتین کی نشست پر یاسمین راشد اور ٹینکوکریٹ کی ایک نشست پر بریگیڈئیر ریٹائرڈ مصدق امیدوار ہوں گے۔
پنجاب سے سلمان اکرم راجہ اور ابوذر سلمان نیازی بھی سینیٹ کے امیدوار بننے کے خواہش مند تھے تاہم ان کے نام کی منظوری نہیں دی گئی۔