پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا ایک بیان سماجی رابطے کی سائیٹ ایکس پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں بہت کرپشن ہو رہی تھی، لوگ ارب پتی نہیں کھرب پتی بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ آج سابق وزیر اعلیٰ محمود خان ایک ہی مائن سے 25 لاکھ روپے روزانہ کماتا ہے، علی امین گنڈاپور بھی پی ٹی آئی کے 9 وزرا کی کرپشن سے متعلق بتا رہے تھے۔
شیر افضل مروت کے کرپشن سے متعلق دیے گئے بیان پر مسلم لیگ ن کے حامیوں نے اس پر مختلف تبصرے کیے اور یہ سوال کرتے نظر آئے کہ تحریک انصاف کے حامی لوگ اب جواب دیں کہ شیر افضل مروت اب سچ بول رہے ہیں یا جھوٹ؟
مسلم لیگ ن کے آفیشل ایکس ہینڈل کی جانب سے اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین سیاسی جماعت ہے اور جلد ہی عمران خان شیر افضل مروت کو بھی اکبر ایس بابر کی طرح مسترد کر دیں گے۔
PTI is the most corrupt political party ever in the history of Pakistan. Soon Khan will disown Sher Afzal just like Akbar S. Babar for spitting facts. https://t.co/tWbrQYKO8y
— PMLN (@pmln_org) March 17, 2024
مصطفیٰ چوہدری لکھتے ہیں کہ کچھ بھی کہہ لیں لیکن شیر افضل مروت ایک سچا انسان ہے۔
لوگ کچھ بھی کہیں لیکن شیر افضل مروت ایک سچا انسان ہے _ https://t.co/Wn2rUaZXyH
— Mustafa Chaudhary (@Mustafa_Chdry) March 17, 2024
فرحان ورک لکھتے ہیں کہ شیر افضل مروت کو چیئرمین تحریک انصاف ہونا چاہیے۔ یہ شخص فتنہ نہیں پھیلاتا، سچ بولتا ہے اوراپنی غلطیاں تسلیم کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اصول کی بنیاد پر دیکھا جائے تو یہ شخص عمران خان سے ہزار گنا زیادہ بہتر رہنما ثابت ہوگا۔
شیر افضل مروت کو چئیرمین تحریک انصاف ہونا چاہئے۔
یہ شخص فتنہ نہیں پھیلاتا، سچ بولتا ہے، اپنی غلطیاں تسلیم کرتا ہے.
یہ شخص اصول کی بنیاد پر دیکھا جائے تو عمران خان سے ہزار گنا زیادہ بہتر رہنما ثابت ہوگا۔ https://t.co/NNFlStKEvM
— Dr Farhan K Virk (@FarhanKVirk) March 17, 2024
رہنما مسلم لیگ ن مائزہ حمید لکھتی ہیں کہ یہ تحریک انصاف کی گورننس کی حقیقت ہے۔
The reality of #pti governance! https://t.co/S7H6fP10qM
— MaizaHameed (@MaizaHameedMNA) March 17, 2024
ایک صارف نے تحریک انصاف کے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اب بتائیں شیر افضل مروت سچ بول رہے ہیں یا جھوٹ؟
ہُن بولو انصافیو, اے سچا اے کہ جھوٹا؟ https://t.co/ITt9Mx9Xl3
— Azhar M Khan (@AzharMKhan3) March 17, 2024
شیر افضل مروت نے سماجی رابطے کی سائیٹ ایکس پر ایک وضاحتی پیغام بھی جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے پی ٹی آئی حکومت میں کرپشن کے بارے میں ان افراد کی بات کی ہے جنہوں نے 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑ دی تھی جب انہیں متعلقہ دستاویزی ثبوت دکھائے گئے تھے۔ اب کچھ لوگ اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پھیلا رہے ہیں۔
A clarification-
I have spoken in Twitter’s space about corruption in the PTI government by those individuals who left the party after May 9th when they were shown related documentary proofs. Some individuals are spreading it without the context.— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) March 17, 2024