پاکستان اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 600 روپے کمی کے بعد 226900 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 515 روپے کمی کے بعد 194530 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 178319 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 5 ڈالر کمی کے بعد 2170 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔