پی ایس ایل فائنل: اسلام آباد یونائیٹڈ ملتان سلطانز کو شکست دے کر تیسری بار چیمپیئن بن گئی

پیر 18 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر تیسری بار ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 159 رنز بنائے۔ جبکہ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف آخری گیند پر حاصل کر لیا۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی۔

ملتان سلطانز کی بیٹنگ

ملتان سلطانز کی طرف سے اوپنر بیٹر یاسر خان اور کپتان محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا تو ابتدا میں ہی 8 کے مجموعی اسکور پر یاسر خان 6 رنز بنا کر عماد وسیم  کی گیند پر ملز تیمل ملز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ملتان سلطانز کی دوسری وکٹ 14 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب ڈیوڈ ولی کو بھی عماد وسیم نے 6 رنز پر کلین بولڈ کر دیا۔

ملتان سلطانز کی تیسری وکٹ 67 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان محمد رضوان 26 رنز پر شاداب خان کی گیند پر گپٹل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، چوتھی وکٹ 85  کے مجموعی اسکور پر گری جب جانسن چارلس 4 رنز بنانے کے بعد عماد وسیم کی گیند پر نسیم شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ملتان سلطانز کی تیسری وکٹ 67 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان محمد رضوان 26 رنز پر شاداب خان کی گیند پر گپٹل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، چوتھی وکٹ 85  کے مجموعی اسکور پر گری جب جانسن چارلس 4 رنز بنانے کے بعد عماد وسیم کی گیند پر نسیم شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ملتان سلطان کی پانچویں وکٹ 114کے مجموعی اسکور پر گری جب عثمان خان شاندار 57 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد شاداب خان کی گیند پر جے ایم کوکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، وہ ملتان سلطانز کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے۔

ملتان سلطانز کی چھٹی وکٹ 120 کے مجموعی اسکور پر گری جب اسامہ میر 6 رنز اسکور کرنے کے بعد شاداب خان کی گیند پر حنین شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ساتویں وکٹ 126 کے مجموعی اسکور پر گری جب خوشدل شاہ11 رنز بنانے کے بعد عماد وسیم کی گیند پر گپٹل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، آٹھویں وکٹ بھی 126 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب کرس جارڈن بھی عماد وسیم کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ملتان سلطانز کی نویں وکٹ 127 کے مجموعی اسکور پر گری جب عباس آفریدی1 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے افتخار احمد نے 32 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے، محمد علی کوئی اسکور نہ بنا سکے تاہم وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سب سے عمدہ بولنگ عماد وسیم نے کی، انہوں نے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس طرح وہ پی ایس ایل میں کے ایڈیشن 9 میں کسی ایک میچ میں سب سے زیادہ وکٹوں لینے والے بولر بھی بن گئے۔

کپتان شاداب خان نے بھی عمدہ بولنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 32 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ

160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے انتہائی ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور آخری گیند پر میچ کا فیصلہ ہوا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر مارٹن گپٹل 50 اور اعظم خان 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس کے علاوہ عماد وسیم 19، کولن منرو، نسیم شاہ نے 17،17 اسکور کیے، جبکہ آغا سلمان 10، حیدر علی 5 اور شاداب خان 4 اسکور بنا سکے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ  اور افتخار احمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اس کے علاوہ ڈیوڈ ولی، محمد علی اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی، اس نے ایلکس ہیلز کی جگہ کولن منرو کو ٹیم میں شامل کیا جبکہ ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، محمد علی، عباس آفریدی شامل تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کولن منرو، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، تیمل ملز شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp