پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے فلسطین کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کردیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے میچ جیتنے کے بعد فلسطین کے جھنڈے لہرا دیے اور پورے گراؤنڈ کا چکر لگایا۔
پی ایس ایل میں فلسطین🇵🇸 کا جھنڈا لانا منع تھا
اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم نے گراؤنڈ میں 🇵🇸 جھنڈے لہرانے ❣️
یو بوائز آر ♥️#PSLFinal #PSL2024 pic.twitter.com/MRKQIiypit— Amir Afridi 🌹😘 (@Amir_m49) March 18, 2024
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دے کر جیت اپنے نام کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم تیسری بار ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
آج کے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 159 رنز بنائے تھے، جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری گیند پر ہدف حاصل کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے فتح کے جشن کا آغاز کیا تو ساتھ ہی فلسطینی جھنڈے بھی لہرا دیے۔ اس موقع پر اسٹیڈیم میں فلسطین کے حق میں نعرے گونجتے رہے۔