غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہیٰ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم پھر عائد نہ ہوسکی

منگل 19 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں نامزد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی، اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے  مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔

چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم کی کاروائی آج بھی مکمل نہ ہو سکی، اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ طاہر نے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب 17 مارچ کو واش روم میں گرگئے تھے اور ان کی ہڈی معمولی فریکچر ہوئی ہے۔

جج ارشد حسین بھٹہ نے اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی، عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کے لیے ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp