پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں سیزن میں کئی کھلاڑیوں نے اپنی بولنگ اور بیٹنگ کے جوہر دکھائے اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر ان کو بیش قیمت انعامات سے بھی نوازا گیا۔ لیکن اس ایڈیشن میں کئی ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی ایسے بھی ہیں جن سے شائقین کرکٹ کو بہت امیدیں تھیں لیکن وہ ایونٹ میں کوئی خاطر خواہ پرفارمنس دینے میں ناکام رہے۔ آئیے نظر دوڑاتے ہیں کہ پی ایس ایل 2024 کے 5 ناکام ترین کھلاڑی کون سے ہیں:
شان مسعود
کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود پورے ٹورنامنٹ میں اپنی فارم حاصل کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہے۔ انہوں نے 10 اننگز میں 15.8 کی اوسط اور 105 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ محض 158 رنز بنائے۔
محمد حارث
فہرست میں اگلا نمبر پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا ہے جو اپنے ٹیلنٹ کا فائدہ اُٹھانے میں ناکام رہے، انہوں نے 10 اننگز میں 15.7 کی اوسط اور 132 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ مجموعی طور پر 142 رنز بنائے۔
سرفراز احمد
پی ایس ایل 2019 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹائٹل جیتانے والے سرفراز احمد کی کارکرگی بھی غیرتسلی بخش رہی، انہوں نے رواں سیزن میں 5 اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں 5.5 کی اوسط سے محض 22 رنز بنائے۔
محمد نواز
کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے محمد نواز نے 8 میچز کھیلے اور 6 اننگز میں بیٹنگ کی تاہم وہ 3 ہندسوں کو چھونے میں ناکام رہے، انہوں نے ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 88 رنز بنائے جبکہ محض 2 ہی وکٹیں حاصل کرسکے۔
رائلی روسو
کوئٹہ گلیڈی ایٹررز کی جانب سے کپتانی کے فرائض نبھانے والے ریلی روسو بھی کسی میچ میں بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے، انہوں نے 10 اننگز میں 16.4 کی اوسط اور 107 اسٹرائیک ریٹ سے 148 رنز بنائے۔
ایلکس ہیلز
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز کا رواں پی ایس ایل سیزن نہایت مایوس کن رہا، انہوں نے 14.8 کی اوسط کے ساتھ 124 کے اسٹرائیک ریٹ سے محض 148 رنز بنائے۔