معروف اداکارہ نوشین شاہ کے ساتھ لاکھوں کا فراڈ کس نے کیا؟

بدھ 20 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مشہور پاکستانی فلم ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی اہلیہ کے ہمراہ اُن کے 35 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئےہیں۔

نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی کے  مبینہ فراڈ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستانی فلم ’13’ کے ہدایتکارنبیل الرحمان لطفی نے انہیں کرپٹو میں سرمایہ کاری کے لیے قائل کیا تھا جس کے لیے اُنہوں نے ان سے 20 لاکھ روپے کی بھاری رقم مانگی۔

انہوں نے مزید کہا’ میں نے نبیل الرحمان لطفی کی زبان پر بھروسہ کرکے اُنہیں 20 لاکھ روپے کی رقم دے دی۔ چند دن بعد اُنہوں نے اپنی آنے والی فلم کے لیے مجھ سے 15 لاکھ روپے اُدھار لیے۔ اور اس طرح میں نے نبیل الرحمان لطفی کو 35 لاکھ روپے کی رقم دستاویزی ثبوت کے بغیر دے دی تھی کیونکہ مجھے اُن کی زبان پر بھروسہ تھا لیکن اُنہوں نے مجھے دھوکا دیا اور میرے 35 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے‘۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

نوشین شاہ نے الزام عائد کیا  کہ نبیل اور اُن کی اہلیہ کئی مشہور شخصیات سے تقریباً 6 کروڑ روپے کی بھاری رقم لے کر فرار ہیں، ان دونوں کے موبائل فونز بھی بند ہیں اور دونوں کے خلاف 2 مختلف ایف آئی آر بھی درج ہیں۔

اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ کسی کی زبان پر بھروسہ کرکے رقم نہ دیں اور اگر آپ نے کسی کو رقم دینی ہے تو مناسب دستاویزات کو یقینی بنائیں۔

اُنہوں نے مزید کہا’میں نے اپنی بیوقوفی اور لاپرواہی کی وجہ سے لاکھوں کی رقم ڈبو دی، میں نہیں چاہتی کہ میری طرح دیگر لوگ بھی دھوکہ کھائیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘