شیرافضل مروت اور شاندانہ گلزار مریم نواز سے معافی مانگیں، عظمی بخاری

بدھ 20 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت کے بعد شاندانہ گلزار بھی اپنے بیان سے مکر گئی ہیں، دونوں کو اب مریم نواز سے معافی مانگی چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شیر افضل نے کہا میری سپاری دی گئی ہے اور شاندانہ گلزار نے مریم نواز پر ظل شاہ کے قتل سے متعلق گھٹیا ترین الزام لگایا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یاسمین راشد کا ڈرائیور بہت پہلے بتاچکا ہے کہ ظل شاہ کا قاتل کون ہے، شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار اپنے لیڈر کی طرح دم دبا کر بھاگنے کے عادی ہیں، دونوں کو وزیر اعلیٰ مریم نواز پر الزامات پر معافی مانگنی چاہیے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ یہ لوگ پہلے شیر بنتے ہیں پھر پتہ چلتا ہے گیدڑ ہیں، دوسروں کی پگڑیاں اچھالنا، جھوٹے الزامات لگانا اور پروپیگنڈا کرنا پی ٹی آئی کا پسندیدہ مشغلہ ہے، لیکن اب ان کو ہر الزام کا جواب بھی دینا ہوگا اور ثبوت بھی دینا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ  پہلے الزام لگاؤ، کسی کی کردار کشی کرو، پھر اس سے مکر جاؤ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت

پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟