دشمن قوتیں پاکستان میں سیاسی استحکام نہیں چاہتیں، ڈس انفارمیشن پر اسلام آباد میں سیمینار

بدھ 20 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف صحافی اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ دشمن قوتوں کا مقصد پاکستان میں سیاسی عدم استحکام اور انارکی پیدا کرنا ہے۔

اسلام آباد میں ڈس انفارمیشن کے ملکی سلامتی پر منفی اثرات کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد گیا جس میں بریگیڈیئر (ر) آصف ہارون راجا اور ڈاکٹر عرفان اشرف نے بھی خطاب کیا۔

ریحام خان کی عمران خان اور پی ٹی آئی پر تنقید

ریحام خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ چند سیاسی مفاد پرست اور شرپسند دشمن قوتوں کے آلہ کار بن چکے ہیں۔ ایک مخصوص سیاسی جماعت اور ان کا لیڈر قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ مخصوص سیاسی جماعت اور ان کے بانی کا بیانیہ آج بھی میڈیا پر دکھایا جاتا ہے۔ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بیرون ملک بیٹھ کر ایک مخصوص سیاسی جماعت کے حق اور پاکستان مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ریحام خان نے کہاکہ حکومت اور اداروں کو ایسے عناصر کے منفی عزائم کو ناکام بنانا ہو گا۔ نوجوان منفی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے، آصف ہارون راجا

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر (ر) آصف ہارون راجا نے کہاکہ موجودہ دور میں جنگی حکمت عملی تبدیل ہو چکی، اب سوشل میڈیا کو ڈس انفارمیشن کے لیے بطور ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری نوجوان نسل کی منظم منصوبہ بندی کے تحت ڈس انفارمیشن پر مبنی ذہن سازی کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کے خلاف بھارتی ذرائع ابلاغ کا جعلی نیٹ ورک بے نقاب ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت 265 سے زیادہ جعلی تنظیموں کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

ڈاکٹر عرفان اشرف نے ڈس انفارمیشن کو عالمی خطرہ قرار دیدیا

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عرفان اشرف نے کہاکہ عادل راجا اور دیگر نے عمران خان کی گرفتاری پر جعلی پروپیگنڈا کیا۔

انہوں نے کہاکہ غلط معلومات پر مبنی وی لاگز کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنا ہے۔ باہر بیٹھے عناصر غیر ملکی طاقتوں کی ایما پر پاکستان کے سلامتی کے اداروں پر بے بنیاد الزام تراشی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈس انفارمیشن اس دور میں عالمی خطرہ ہے۔ عمران ریاض خان کی دوران حراست قتل کی غلط خبر دی گئی تا کہ عوام مشتعل ہو، اس کے علاوہ انور مقصود کے اغوا اور تشدد کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی۔

عرفان اشرف نے کہاکہ 9 مئی جیسے سانحات پر اکسانے کے لیے بھی بیرون ملک بیٹھے پاکستان دشمنوں کے آلہ کاروں نے جھوٹا بیانیہ بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟