میرپور خاص: بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 حیسکو اہلکاروں سمیت 6 ملزمان گرفتار

جمعرات 21 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے علاقے میرپور خاص میں بجلی کی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ہوا ہے اور اس دوران سہولت کاری کرنے والے حیسکو کے 5 اہلکاروں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل میر پور خاص کی جانب سے کی گئی ہیں۔

ڈائریکٹر حیدرآباد زون عبدالحمید بھٹو کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کمپوزیٹ سرکل میرپور خاص محمد راشد بھٹی کی زیر نگرانی چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

کارروائی کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان حیسکو ملازمین کی ملی بھگت سے ڈائریکٹ لائن سے بجلی چوری کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان میں محمد اسرار، نند لال، سعید، رمیش، جاوید حیات اور اعجاز شامل ہیں۔

بجلی چوری میں ملوث حیسکو کے اہلکار سب ڈویژن ڈگری میں تعینات تھے۔

گرفتار ملزمان بطور لائن مین، میٹر ریڈر اور لائن سپرنٹنڈنٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔

بجلی چوری سے خزانے کو 10 لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان

ملزمان نے مختلف دکانوں پر بوگس بجلی میٹرز نصب کیے ہوئے تھے۔ ٹیکنیکل رپورٹس کے مطابق ملزمان نے مختلف دکانوں پر 15000 یونٹس بجلی چوری کی۔

رپورٹ کے مطابق بجلی چوری سے قومی خزانے کو مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زیادہ کا نقصان پہنچا۔

کارروائی کے دوران غیر قانونی کنکشنز کو حیسکو حکام نے منقطع کر دیا۔ جبکہ غیر قانونی کنکشنز میں استعمال ہونے والی تاروں اور دیگر آلات کو قبضے میں لے لیا گیا۔

ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیراعلیٰ سندھ کا سخت ردعمل

مساج سیلون میں خاتون کے بال کاٹنے کا واقعہ، ملزمان گرفتار

بلوچستان میں اسکول چھوڑنے کی شرح کم کرنے کے لیے ’ارلی وارننگ سسٹم‘ کا آغاز

پی ٹی آئی قیادت کے موجود ہونے کے باوجود ن لیگ ضمنی انتخابات جیت جاتی، رانا ثنااللہ

70 فیصد حملہ آور افغان شہری ہوتے ہیں جنہیں بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا مریم نواز کی کارکردگی وجہ بنی؟

ریڈیو کی محبت، یادوں کا مجموعہ، نجیب احمد کا منفرد شوق

کالم / تجزیہ

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک

انسانی روحوں کا ڈریم ٹائم تصور