پاکستان اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد 232400 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3943 روپے اضافے کے بعد 199245 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 182642 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 47 ڈالر اضافے کے بعد 2225 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔