بحیرہ عرب: مشترکہ انٹیلیجنس آپریشن، 4 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں ضبط

جمعرات 21 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اورکسٹمزانٹیلی جنس کی شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ کارروائی کے دوران شراب کی 4 ہزارسے زائدبوتلیں ضبط کرلی گئیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (پاک بحریہ) نے میڈیا کو بتایا کہ ضبط شدہ شراب کی مالیت 14 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ضبط مال مزیدقانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق 21 مارچ کو پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز انٹیلی جنس نے شمالی بحیرہ عرب میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے تعاون سے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران شراب کی 4104 بوتلیں برآمد کی گئیں۔

فائل فوٹو

ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز کے مطابق موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں جہاں جرائم پیشہ افراد اپنے مذموم عزائم کے سبب پاکستان کو بدنام کرنے میں مصروف عمل ہیں پاک بحریہ، پی ایم ایس اے اور پاکستان کسٹمز کا کامیاب مشترکہ آپریشن اس عزم کا اعادہ ہے کہ ملکی بحری اور زمینی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہماری افواج ہمہ وقت تیار ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے سمندر میں نظم و نسق قائم کرنے کے لیے اپنی قومی ذمہ داریوں اور فرائض کو نبھاتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت