بھارتی ماہی گیروں کو بچانے کے دوران میری ٹائم ملاح شہید

جمعرات 21 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ماہی گیروں کو بچاتے ہوئے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا ایک اہلکار سمندر میں ڈوب کر شہید ہوگیا۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ترجمان کے مطابق پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں میں مصروف 8 ہندوستانی کشتیوں سے ایجنسی کے جہاز کا آمنا سامنا ہوا تو پکڑے جانے  کے خوف سے بھارتی کشتیوں میں سے ایک نے اپنی رفتار بڑھا دی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ رفتار بڑھانے کے نتیجے میں بھارتی ماہی گیر کشتی الٹ گئی اور کشتی کا عملہ بورڈنگ ٹیم سمیت سمندر میں گر گیا۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ 7 میں سے 5 ہندوستانی ماہی گیروں کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ 2 لاپتا ماہی گیروں کی تلاش کے لیے رسکیو آپریشن جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس دوران پی ایم ایس اے کا سیلر محمد ریحان شہید ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp