مارگلہ کے دامن میں واقع فیصل مسجد کے بارے میں دلچسپ حقائق

جمعہ 22 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے دامن میں واقع چمکتا دھمکتا ایک نگینہ فیصل مسجد ہے جو سعودی عرب اور پاکستان کی لازوال دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس مسجد کا تاریخی آغاز 1966 میں سعودی کنگ شاہ فیصل کے دورہ پاکستان کے دوران ہوا، انہوں نے اسلام آباد میں ایک قومی مسجد کے حوالے سے حکومت پاکستان کے اس اقدام، کو سراہا اور مدد کی۔ 1986 سے لے کر 1996 تک فیصل مسجد دنیا کی سب سے بڑی مسجد شمار ہوتی تھی۔

ترکیہ کے مشہور آرکیٹیکٹ ویدات دلوکے نے اس مسجد کو اس طرح ڈیزائن کیا کہ دیکھنے والا حیران رہ گیا، مسجد کی تعمیر 1976 میں شروع ہوئی، شاہ خالد نے 12 اکتوبر 1976 کو ایک عظیم الشان تقریب میں اس مسجد کا سنگ بنیاد رکھا، مسجد 1986 میں مکمل ہوئی تو اس میں بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔ مزید دیکھیے وی نیوز کی حقائق پر مبنی اس شاندار رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp