وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنگلات کے عالمی دن پر لاہور میں پودا لگا کر صوبے بھرمیں ’پلانٹ فار پاکستان‘ کی خصوصی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔
مریم نواز کی وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے لان میں پودا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین کی جانب سے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ ایک پودا لگانے کے لیے بھی کارپٹ بچھایا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل لکھتے ہیں کہ جینوئن اور کاپی میں فرق ہوتا ہے، نقل بھی کرنی ہے اور ساتھ ہی قوم کے پیسے سے ٹشن بھی کرنے ہیں، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گھاس پر بھی قالین بچھا دئیے گئے تاکہ محترمہ مریم نواز کے جوتوں کو مٹی نہ لگ جائے۔
جینوئن اور کاپی کا فرق
نقل بھی مارنی ہے اور ساتھ ہی بھوکی ننگی قوم کے پیسے سے ٹشن بھی کرنے ہیں
گھاس پر بھی قالین بچھا دئیے کہ محترمہ کے جوتوں کو بھی مٹی نہ لگ جائے pic.twitter.com/kQkMpqk3QZ— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 21, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار شجر کاری کے لیے قالین کا استعمال کیا گیا، مریم نواز کے پودا لگانے کے لیے قالین بچھایا گیا تاکہ میڈم کی مہنگی جوتیوں پر مٹی نہ لگ جائے۔
دنیا کی تاریخ میں پہلی بار شجر کاری کے لئے قالین کا استعمال۔
مریم نواز کے پودا لگانے کے لئے درباریوں نے قالین بچھایا گیا تاکہ میڈم کی مہنگی جوتیوں پر مٹی نہ لگ جاۓ۔ pic.twitter.com/SMigVNOo4W— Comrade (@ComradeViews) March 21, 2024
ایک صارف نے عمران خان کی شجر کاری مہم کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ریڈ کارپٹ پر کھڑے ہو کر پودا لگا رہے ہیں انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب تحریک انصاف کو اعتراض ہے کہ مریم نواز نے کارپٹ پر کھڑے ہو کر پودا کیوں لگایا، کتنے بڑے منافق ہیں یہ لوگ۔
اب ان لوگوں کو اعتراض ہے کہ مریم نواز نے کارپٹ پر کھڑی ہوکر پودا کیوں لگایا …
کتنے بڑے منافق ہیں یہ لوگ … pic.twitter.com/nQweP6F9Z1
— Afzaal Farzand Jami (@jami00092) March 21, 2024
صحافی شاکر محمود نے طنزاً لکھا کہ شجر کاری کےلیے اسپشل قالین بچھایا گیا لیکن اب قالین بچھانے والے کی بھی شامت آئی ہوگی کہ قالین کو 2 انچ پیچھے کیوں رکھا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پودا لگانے میں بڑی مشکل ہوئی ہوگی۔
شجر کاری کےلیے سپشل قالین،،،قالین بچانے والی کی بھی شامت آئی ہوگی کہ 2 انچ پیچھے کیوں رکھا،،بڑی مشکل ہوئی ہوگی وزیر اعلی کو پودا لگانے میں۔۔ pic.twitter.com/isor0FUoLf
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) March 21, 2024
محمد فہد نے کہا کہ اس تکلیف کا ازالہ بھی اب عمران خان کو کرنا ہوگا کیونکہ شجر کاری مہم انہوں نے ہی شروع کی تھی، نہ وہ یہ مہم شروع کرتے نہ مریم نواز کو یہ کرنا پڑتا۔
اس تکلیف کا ازالہ بھی اب عمران خان کو کرنا ہوگا۔۔۔ کیونکہ شجر کاری مہم اس نے شروع کی تھی۔۔۔ نہ وہ شروع کرتا نہ شاہ زادی کو یہ کرنا پڑتا۔ https://t.co/GsXtu2bqA4
— Muhammad Fahad (@mfahad_09) March 22, 2024
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا تھا اور کہا تھا کہ شجر کاری مہم کے دوران ملک بھر میں 10 ارب پودے لگائے جائیں گے جبکہ صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے مہم کے تحت پنجاب میں 60 ہزار مقامات پر ایک کروڑ 80 لاکھ پودے لگانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج 18لاکھ پودے لگے۔