امریکا کی 15 ریاستوں نے ایپل کے خلاف اجارہ داری کا مقدمہ درج کر دیا

جمعہ 22 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر اسمارٹ فون مارکیٹ میں اجارہ داری قائم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف اور 15 امریکی ریاستوں نے جمعرات کو نیوجرسی کی وفاقی عدالت میں ایپل پر مقدمہ دائر کیا، مقدمے میں الزام لگایا گیا کہ آئی فون بنانے والی کمپنی نے اسمارٹ فون مارکیٹ پر اجارہ داری قائم کی ہے جس سے چھوٹے حریفوں کو نقصان پہنچا اور انہوں نے اپنی مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں ہیں۔

مقدمے کے مطابق کمپنی پر نئی ایپس کی نمو کو روکنے اور حریف کمپنیوں کی مصنوعات کی کشش کم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ‘صارفین کو زیادہ قیمتیں ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کمپنیاں عدم اعتماد کے قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہیں، اگر ایپل کے اقدامات کو چیلنج نہ کیا گیا تو ایپل صرف اپنے اسمارٹ فون کی اجارہ داری کو مضبوط کرنا جاری رکھے گی۔‘

محکمہ انصاف نے کہا کہ ایپل ایک آئی فون کے لیے 1,599 ڈالر تک چارج کرتی ہے اور انڈسٹری میں کسی بھی دوسری کمپنی سے زیادہ منافع کماتی ہے۔

دائر کی گئی درخواست میں کمپنی کی جانب سے مبینہ طور پر لیے گئے انسداد مسابقتی اقدامات درج کیے گئے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر چلنے والی ایپس کو بلاک کرنا، موبائل کلاؤڈ اسٹریمنگ سروسز کو زبردستی دبانا، تھرڈ پارٹی ڈیجیٹل والٹ کو محدود کرنا اور کسی دوسری کمپنی کی بنائی گئی اسمارٹ واچ کی فعالیت کو کم کردینا شامل ہیں۔

ایپل نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بھرپور طریقے سے مقدمہ لڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان ایپل فریڈ سینزکے مطابق یہ مقدمہ غلط حقائق پر مبنی ہے اور ایپل ان الزامات کے خلاف اپنا بھرپور دفاع پیش کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل